سام سنگ اگلے برس فولڈیبل فون کے سستے ماڈل پیش کرے گا

0
300
samsung foldable smartphones

سام سنگ کے اندرونی حلقوں نے کہا ہے کہ اب بھی زیڈ سیریز اور فولڈ ہونے والے فون کی گنجائش اور طلب موجود ہےلیکن اس کی ہوش ربا قیمت اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اب 2021 میں سام سنگ گیلکسی زیڈ فولڈ تھری اور زیڈ فلپ تھری کے نئے ماڈل پیش کرے گی اور کہا جارہا ہے کہ انہیں صارفین کے لیے کم خرچ بنایا جائے گا۔

ای ٹی ویب سائٹ کے مطابق اگلے سال کی وسط تک گیلکسی چار فولڈیبل ماڈل پیش کرے گا لیکن شاید یہ اگست اور ستمبر میں ہی فروخت کے لیے پیش کئے جاسکیں اس دوران سام سنگ شاید اپنی نوٹ سیریز کو فروخت کرنے کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ زیڈ فولڈ تھری میں میں پہلی مرتبہ ایس فون کی سہولت شامل ہوگی اور اسی بنا پر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ شاید اب نوٹ سیریز قصہ پارینہ بن جائے گا۔ اس کے علاوہ زیڈ فولڈ کی قیمت مروجہ اچھے اسمارٹ فون ماڈل کی طرح کم رکھی جائے گی۔ یعنی اس کی قیمت گوگل پکسل اور آئی فون کے قریب ہی ہوگی۔

لیکن اس سے بھی پہلے 2020 سے ہی فولڈ ای اور فولڈ لائٹ کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں اسی لیے اگلا سال سام سنگ اسمارٹ فون صارفین کے لئے بہت سے نئے ماڈل کے ساتھ طلوع ہوگا جن میں ہرفولڈیبل فون کسی طرح بھی نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here