”میچ جیتنے پر پاکستان شاہینز اور شائقین کو مبارکباد دیتا ہوں”

0
624
congratulations to pakistan team

لاہور ( آن لائن) پاکستان شاہینز ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے پاکستان شاہینز اور شائقین کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کر کے کامیابی حاصل کی اور کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ ہمارے کوچز نے بھی بہت محنت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد نے کہا ہے کہ روحیل نذیر کو اس میچ میں بنائی گئی سنچری کا بہت فائدہ ہو گا، فواد عالم نے بھی شاندار سنچری بنائی، ان پر بھی ٹیسٹ میچ سے قبل دباؤ تھا، تمام بالرز نے کامیابی میں حصہ ڈالا، محمد عباس نے دونوں اننگز میں اچھی باﺅلنگ کی ہے، نسیم شاہ کی حاصل کردہ تینوں وکٹیں قیمتی تھیں جبکہ عماد بٹ نے بھی پلان کے مطابق باﺅلنگ کی۔

دوسری جانب شاہینز ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے بہت اچھے انداز سے میچ جیتا ہے، پہلی اننگز میں رنز کم بنے لیکن باﺅلرز نے پلان کے مطابق باﺅلنگ کی، میرا ٹارگٹ یہی ہے کہ سینئر باﺅلر ہونے کے ناطے ردھم کے ساتھ باﺅلنگ کرتا رہوں، ٹیسٹ سیریز سے قبل اچھی پریکٹس ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here