وہ ٹم ساﺅتھی تھا، سعودی عرب نہیں جو اتنا ڈر رہے تھے“ شعیب اختر نے حیدر علی اور عبداللہ شفیق کو کھری کھری سنا دیں

0
512

لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شرمناک شکست پر بلے بازوں بالخصوص نوجوان عبداللہ شفیق اور حیدر علی کو کھری کھری سناتے ہوئے ہے کہ ان دونوں نے بہت مایوس کیا۔

فصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ ” بلے بازوں نے جس طرح کی شاٹس کھیلیں، وہ بہت حیران کن تھا۔ قومی بلے بازوں نے عقل سے عاری بلے بازی کی اور یہ بھی نہیں دیکھا کہ وکٹ کا رویہ کیسا ہے اور حریف ٹیم کے باﺅلرز کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کو اس چھوٹی گراﺅنڈ پر بال کو صرف صحیح جگہ دیکھانے کی ضرورت تھی اور آسانی سے چار رنز مل سکتے تھے۔

شعیب اختر نوجوان بلے باز حیدر علی اور عبداللہ شفیق پر بھی برہم دکھائی دئیے جن کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ کو کسی نے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا کہا بھی ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ بے تکی شاٹس کھیلیں۔ حیدر علی کو دیکھیں، اس نے ایک چھکا لگایا اور پھر گیپ میں کھیلنے کی بجائے وہی شاٹ دہرانے کی کوشش کی۔ عبداللہ شفیق اپنا سر نیچے کر کے پل شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ ٹم ساﺅتھی تھا، سعودی عرب نہیں جو تم اتنا ڈرے ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here