ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بلاک کردیا

0
313
ٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا

کیپیٹل ہل واقعے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل بلاک کردیا۔

ٹوئٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کمپنی نے تشدد کے مزید واقعے کے خدشے کے پیش نظر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بلاک کیا اور یہ فیصلہ ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

twitter

ٹوئٹر پر بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بعض شواہد کی بنیاد پر معطل کیا گیا، مستقبل میں مسلح احتجاج کے پلان ٹوئٹر پر وقتاً فوقتاً ڈالے جا رہے تھے جب کہ 17جنوری 2021 کوکیپیٹل ہل اور ریاستی عمارتوں پرایک اورمجوزہ حملےکی پلاننگ شیئرکی جا رہی تھی۔

دوسری جانب ٹوئٹر نے ٹرمپ کی دوسرے سرکاری اکاونٹ ’پوٹس‘سے ٹوئٹ کی کوشش بھی ناکام بناتے ہوئے ٹوئٹ بلاک کردی۔

پوٹس اکاؤنٹ سے شیئرکی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی اور ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ٹرمپ کے حامیوں نےکیپیٹل ہل عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی حوصلہ افزائی پرٹوئٹر نے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کررکھا ہے جب کہ فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی ان کی پوسٹیں بلاک کردیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here