ترک صدر کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کر دیا

0
557
ترک صدر کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کر دیا

واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے بعد ترک صدر طیب اردوان کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کو خیرباد کہہ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدرکے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کیا گیا۔

صدارتی دفتر کی جانب سے واٹس ایپ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صدر کا میڈیا آفس اب صحافیوں کو ترک کمیونیکیشن کمپنی کے پلیٹ فارم بی آئی پی کے ذریعے اطلاعات فراہم کرے گا۔

ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق ترک سیل کمپنی نے دعویٰ کیا ہےکہ واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے اعلان کے بعد صرف 24 گھنٹوں اس کے صارفین کی تعداد میں 1.12 ملین کا اضافہ ہوا جس سے دنیا بھر میں بی آئی پی کے صارفین کی تعداد 53 ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب ترکی میں واٹس ایپ کی جانب سے نئی پالیسی کے بعد اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے ہیش ٹیگ ڈیلیٹ واٹس کا استعمال شروع کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here