امریکا نے افغانستان سے اپنی فوجیں نکال کر بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے، برطانیہ

0
225
the united states has raised a big problem by withdrawing its-troops from afghanistan: britain

برطانیہ کے سیکرٹری دفاع بین والیس نے افغانستان سے فوجی انخلا کے امریکی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے افغان سرزمین شدت پسندوں کے ہاتھوں میں چلی گئی ہے۔ اسکائی نیوز ٹیلی وژن کو انٹرویو میں برطانوی سیکرٹری دفاع بین والیس نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کی واپسی سے افغانستان میں خلا پیدا ہوگیا ہے جسے اب شدت پسند پُر کر رہے ہیں۔ امریکا نے افغانستان میں ایک بڑا مسئلہ کھڑا کردیا ہے جس سے خطے کے امن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیکرٹری دفاع بین والیس نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ طالبان کے دوبارہ سرگرم ہونے سے افغان سرزمین شدت پسندوں کی افزائش گاہ بن جائے گی۔

برطانوی سیکرٹری دفاع نے امریکا کو یاد دہانی کرائی کہ طالبان نے ہی نائن الیون سے قبل داعش کو محفوظ پناہ دے رکھی تھی اور اب طالبان کے افغانستان میں مضبوط ہونے سے وہاں القاعدہ فائدہ اُٹھا سکتی ہے اور دوبارہ منظم ہوکر عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ قبل ازیں سیکرٹری دفاع بین والیس نے 600 برطانوی فوجی اہلکاروں کو افغانستان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فوجی دستہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں کو ملک سے نکالنے میں مدد کریں گے جہاں شدت پسندوں نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here