کورونا سے متعلق غلط معلومات پر فیس بک نے صدر کا پیج فریز کر دیا

0
334

کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کا غلط علاج بتانے پر فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا پیج فریز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر نے کورونا کے علاج کی غلط معلومات شیئر کی تھیں۔وینزویلا کے صدر نے ایک دوا کو کورونا وائرس کا علاج بتایا تھا جس پر ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ یہ کورونا کا علاج نہیں ہے۔فیس بک کا کہنا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی پر وینزویلا کے صدر کا اکاو¿نٹ فریز کیا گیا ہے۔

فیس بک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلو ایچ او) کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں کہ فی الحال اس وائرس کے علاج کیلئے کوئی دوا نہیں ہے اور ہمارے قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہم 30 دن کیلئے صفحہ بھی منجمد کر رہے ہیں۔منجمد کیا گیا پیج صرف پڑھنے کے قابل ہوگا تاہم اس پر کوئی چیز شیئر نہیں کی جا سکے گی۔

وینزویلا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 54 ہزار 905 مریض اور ایک ہزار 543 اموات سامنے آئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here