ساہیوال:‌ بلدیاتی اداروں کی بحالی پرسیاسی ڈیروں کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں

0
167

ساہیوال (آن لائن) بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹیشن دائر کرنے والے سابقہ میئر ساہیوال اسد خان بلوچ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کوٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے. چیف جسٹس صاحب اور معزز ججز نے ریماکس دیے ہیں کہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا تھا جس کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن نمبر 3 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسکو ختم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے.

mayor sahiwal asad khan baloch
مئیر ساہیوال نے کہا کہ ہمارا کیس ڈیڑھ سال سے پینڈنگ چلا آرہا تھا جس کی شنوائی کرتے ہوئے آج ہمیں ہمارے حقوق دے دیے گئے ہیں. میں چیف جسٹس آف پاکستان کا مشکور ہوں جنہوں نے آج تاریخی فیصلہ دیکر عوامی نمائندہ کو انکا حق دیا. میری کسی سے ذاتی رنجش نہیں جو دوست مجھ سے ناراض ہیں میں انکے پاس جاکر انکو مناؤں گا. ہم سب ملکر ساہیوال کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here